police afsar khilaaf propaganda

پولیس افسر کے خلاف پراپیگنڈا، جعلی صحافی گرفتار۔۔

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پولیس افسر کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ایس پی محمد یوسف بھنگر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جبار عمرانی شخص خود کو صحافی ظاہر کرتا ہے حالانکہ اس کا کسی بھی میڈیا ہائوس سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کیخلاف فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر پروپیگنڈہ کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہےجبکہ ان کے بیٹے کیخلاف بھی بے بنیاد درخواستیں دائر کرتا رہا ہے جس سے اُن کی پوری فیملی کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ایس پی کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں