podcast mein kaafi paisa hai

پوڈکاسٹ میں کافی پیسہ ہے، معروف یوٹیوبر۔۔

یوٹیوبر مورو نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے دوران یوٹیوب سے ممکنہ آمدنی کے بارے میں بتایا ہے۔حال ہی میں یوٹیوبر مورو نے ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی اور شرکا کے دلچسپ سوالوں کے مزاحیہ جوابات دیئے۔دوران شو پروگرام میں موجود حاضرین سے ایک بچی نے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ ’کیا یوٹیوب میں پیسے ہیں؟مورو نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ پیسے کمانے کا بہتر ذریعہ ہے، اسی لئے وہ فی الحال پوڈ کاسٹ پر توجہ دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کوئی اور مواد تخلیق نہیں کررہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی ویڈیو لمبے دورانئے، تقریباً 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی ہوتی ہے اور اس پر 1 ملین ویوز ملتے ہیں تو کوئی بھی اس کے ذریعے باآسانی 4 ہزار ڈالرز تک کما سکتا ہے جبکہ ایک چھوٹی ویڈیو سے 300 ڈالرز تک کمایا جاسکتا ہے۔مورو کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ان دنوں زیادہ تر یوٹیوبرز دیگر کانٹینٹ کے بجائے پوڈکاسٹ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں