PNN programming se 30 feesad staff fairgh

پی این این، پروگرامنگ سے 30 فیصداسٹاف فارغ۔۔

پی این این میں برطرفیاں، پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ سے کافی لوگوں کو فارغ کردیاگیا۔ پپو کے مطابق کراچی سے ایک اینکر اور تین ملازمین کو فارغ کیاگیا ہے۔پپو کے مطابق دسمبر میں پی این این کے ایچ آر نے کافی لوگوں کو کہہ دیا تھا کہ دسمبر آپ کا آخری مہینہ ہوگا، اپنے لئے کسی اور جاب کا بندوبست کرلیں۔۔ اس دوران چار نئے اینکر پی این این لائے گئے جو اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ کافی بھاری پیکجز پر آئے، جس کی وجہ سے پروگرامنگ میں موجود پہلے سے لوگوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اب  چینل انتظامیہ  نے ستر فیصد لوگوں کو دوبارہ سے ایڈجسٹ کرلیا ہے، تاہم تیس فیصد اسٹاف کو پھر بھی فارغ کردیاگیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ پی این این اب “ایک نیوز” بننے جارہا ہے، نو جنوری سے اس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع ہوجائے گی اور پندرہ جنوری سے یہ ایک نیوز کے نام سے ری لانچ کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں