pnn mein chaantion ka silsila shuruh

پی این این میں چھانٹیوں کا سلسلہ شروع۔۔

پنجاب نیوزنیٹ ورک یعنی پی این این کے نام سے چند ماہ پہلے لانچ ہونے والا چینل بھی اپنے ہم عصر چینلز مالکان کی ڈگر پر چل پڑا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پی این این میں بھی چھانٹیوں کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔۔ گزشتہ ماہ جو تنخواہ آٹھ جون کو دی گئی تھی اب ورکرز کو کہاجارہا ہے کہ تیرہ یا چودہ تاریخ کو سیلری ملے گی۔۔ پپو کے مطابق ورکرز کا کہنا ہے کہ نئے ایڈمن اور ڈی این کے آنے سے کافی فرق پڑا ہے، پہلے ورکرز کو ادارے کی جانب سے ملنے والا کھانا بند کیا گیا اب ادارے کی طرف سے ملنے والی چائے بھی بند کردی گئی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ خواتین ورکرز کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔۔پپو نے پی این این انتظامیہ اور اس کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا توورکرز بددل ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپ کا چینل اگلا الیکشن بھی نہیں دیکھ سکے گا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں