لاہور کے نیوز چینل پی این این میں سی او او (چیف آپریٹنگ آفیسر) کے لئے دنیا نیوز کے ہاشم خان کولایا گیا تھا لیکن دنیا نیوز نے انہیں روک لیا، پپو کے مطابق ہاشم خان نے پی این این سے معاملات ڈن کرکے اچھے پیکیج پر چینل جوائن کرنےکا سگنل دیا ، اور دفتر بھی آیا، جس پر انہیں چینل کے تمام آفیشل واٹس ایپ گروپس میں ایڈ بھی کرلیا گیا لیکن پھر دنیا نیوز نے انہیں روک لیا، جس کے بعد ہاشم خان کو پی این این انتظامیہ نے تمام گروپس سے نکال دیا،۔پپو کے مطابق اس سے قبل پی این این کے جو سی او او تھے عمر جاوید انہیں چینل کے چیئرمین نے سوسائٹی کا سی او او بنادیا تھا، جس کی وجہ سے یہ پوسٹ خالی تھی اور جس کے لئے دنیانیوزسے ہاشم خان کو لایا گیا تھا، پپو کے مطابق عمر جاوید کو واپس چینل لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان کا کمرہ بھی فہد حسین کو دے دیا گیا ہے اور کمرے کے باہر پریزیڈنٹ کا بورڈ بھی آویزاں کردیاگیا ہے۔پپو کےمطابق پی این این میں اس وقت سی او او، ڈائریکٹر نیوز اور ڈائریکٹر ایچ آر کی جگہ خالی ہیں۔ عمران میر صاحب کے جانے کے بعد نیوزروم کے معاملات اب کنٹرولر نیوزہی دیکھ رہے ہیں۔
پی این این ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر نیوزکے بغیر۔۔
Facebook Comments