پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) کے زیر اہتمام دوسرے فلم پروڈکشن کورس کا آغاز کر دیا گیا ، ایک سالہ کورس کا مقصد فلم کے طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ،اس بار اٹھارہ طالب علم مقامی اور غیر ملکی اساتذہ کی زیر نگرانی تربیت مکمل کریں گے ، کورس دو سمسٹرز پر مشتمل ہے ،پیٹر بسین جن کا تعلق امریکا سے ہے سینما ٹو گرافی پڑھائیں گے ، سکرپٹ رائٹنگ کے لئے امریکا سے لیزا کو کاس کا انتخاب کیا گیا ہے ، ہدایت کاری کا شعبہ مشہور اداکار سرمد کھوسٹ کے سپرد کیا گیا ہے ، آندریاس شیلن برگ جن کا تعلق جرمنی سے ہے ، پوسٹ پروڈکشن پڑھائیں گے ، اعجاز گل فلم بندی کے بنیادی اصول کی تعلیم دیں گے ۔

Facebook Comments