ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ خبریں میڈیا گروپ کے مطابق سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کے پیش نظر احتجای تحریک شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں جہاں پارٹی قیادت کے احکامات کے بعد کارکنوں کو میدان میں متحرک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، وہیں کئی ماہ سے بظاہر غیر فعال ن لیگ کے شعبہ سوشل میڈیا کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ن لیگ کے شعبہ سوشل میڈیا کی قیادت سابقہ دختر اول مریم نواز سے واپس لے لی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما اور پیپلزپارٹی کی سابقہ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کو پارٹی کے شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہےجبکہ ممکنہ احتجاج تحریک کی تیاری کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔
ن لیگی میڈیا سیل کے سربراہ کی تبدیلی۔۔
Facebook Comments