ن لیگ نے انتخابات سے قبل اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کی تشہیر، رہنماﺅں کا دفاع اور پارٹی کے بیانئے کو پھیلانے کے علاوہ انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا اور سوشل میڈیا پر پھیلانا تھا۔عام انتخابات میں شکست کیا ہوئی مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا اور نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق (ن) لیگ نے 2 مہینوں کیلئے سوشل میڈیا ٹیم کو رکھا تھا لیکن انہیں تنخواہ محض ایک مہینے کی دی گئی ہے۔
Facebook Comments