معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے بارے میں ایک افواہ کچھ عرصہ قبل پھیلی کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک ن لیگ کے سینئر رہنماسے شادی کر لی ہے تاہم اب وہ خود اس پر بول پڑیں ہیں اور حقیقت بتاتے ہوئے ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیدیا ہے ۔دی کرنٹ “ نامی فیس بک پیج کی میزبان نے غریدہ فاروقی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ ” لوگ کہتے ہیں کہ آپ ن لیگ کو اس لیے سپورٹ کرتی ہیں کہ آپ نے ن لیگ کے سینئر سیاستدان سے کے ساتھ شادی کی ہے ؟“ غریدہ فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کا یہ سوال کرنے کا شکریہ ، میں اس سوال کا جواب ہر مرتبہ نہیں دے سکتی جب لوگ مجھ سے اس بارے میں پوچھتے ہیں کیونکہ میں اپنی ذاتی چیزیں اپنی تک رکھتی ہوں تاہم یہ ایک مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت بات ہے ، کچھ لوگوں نے یہ پراپیگنڈہ شروع کیا جو کہ میری امیج اور شہرت کو خراب کرنا چاہتے تھے اور پھر زرتاج گل کی طرف سے ایک ویڈیو بنی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ کو سپورٹ نہیں کرتی بلکہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ۔میزبان نے غریدہ فاروقی سے سوال کیا کہ آپ نے صحافت کا شعبہ کیوں چنا ؟ جس پر اینکر پرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ایک معروف شعر ہے کہ ” ہوگیا عشق میں ناکام تو کیاکروں ، مجھے تو کچھ اور کام بھی نہیں آتا ۔“ ہمیں تو صحافت کے علاوہ کوئی اور کام بھی نہیں آتا ، میں نے اسے بطور پروفیشن اختیار کیا لیکن اب یہ میرا جذبہ بن چکاہے ۔“
ن لیگی رہنما سے شادی نہیں کی، غریدہ فاروقی۔۔
Facebook Comments