bol news ko ishteharaat rokne ke hukum par amal daramad ka mutaalba

  بول نیوز کی غلط خبر پر نون لیگ کا نوٹس۔۔

مسلم لیگ نون نے بول نیوز کی اس خبر کا سخت نوٹس لے لیا جس میں دعوی کیاگیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔۔ بول نیوز نے اپنی خبر میں دعوی کیا کہ شہبازشریف نے حکومت برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست میں اپنے خلاف کرپشن کیسز بھی لگائے ہیں ۔۔ اس خبر کا مسلم لیگ نون سے سخت نوٹس لیتے ہوئے پیمرا کو تحریری شکایت کردی ہے۔۔ دوسری طرف شہباز شریف  نے لندن میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ۔۔ سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے زیادہ تر ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور کچھ باقی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گےاور بجٹ سیشن سے پہلے پاکستان واپس آجاؤںگا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں