پاکستان میڈیا کونسل کا پرامن احتجاج، سندھ پولیس کا فوری ایکشن۔۔

پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے چیئرمین اور سینیئر صحافی مزمل شیخ کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیوں کے بعد تھانہ شاہراہ فیصل میں فوری رپورٹ درج کروائی گئی اور تحفظ کی اپیل کی گئی، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے فوری ردِ عمل نہ آنے پر پاکستان میڈیا کونسل نے آج مورخہ 2 جولائی بروز بدھ، سہ پہر 3 بجے تھانہ شاہراہ فیصل کے باہر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔احتجاج میں صحافی برادری، سول سوسائٹی اور قلمکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد افسران بالا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل گل (تھانہ شاہراہ فیصل) کو معطل کر کے بی کمپنی روانہ کر دیا۔پاکستان میڈیا کونسل کراچی چیپٹر نے آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ صاحبان کی بروقت کارروائی اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اسے صحافت کے تحفظ کے لیے ایک امید افزا قدم قرار دیا۔پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی کوآرڈینیٹر میاں خرم شہزاد نے سندھ پولیس کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ “سندھ پولیس کے افسران کی بروقت کارروائی نے ثابت کر دیا کہ سچ بولنے والوں کے ساتھ ریاست کھڑی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی افسر طاقت کے زعم میں انصاف سے منہ موڑے تو صحافی سچ کا آئینہ دکھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔پاکستان میڈیا کونسل کے تمام عہدے داران و ممبران سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ سنجیدگی اور آزادیٔ اظہار سے وابستگی کو سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں