پی ایم سی کے چیئرمین کی جانب سے مختلف ٹریول ایجنسیوں کو ادائیگی کے لئے دیئے گئے تمام چیک باؤنس ہوگئے۔۔پپو کے مطابق اس سلسلے میں کراچی کے علاقے تھانہ ساحل درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا،جس میں مدعی طارق نامی شخص بتایا جاتا ہے۔۔ پپو کے مطابق پی ایم سی کے چیئرمین نے مختلف ادوار میں مختلف ٹریول ایجنٹس سے کریڈٹ پر فضائی ٹکٹ لئے تھے، جن کی مالیت ویسے تو سواکروڑ سےزائد بنتی ہے لیکن انہوں نے چونکہ کچھ فضائی ٹکٹ ایک مقامی سابق ٹی وی پرڈیوسر اور ایونٹ آرگنائزر کے توسط سے کرایا تھا اس لئے جب چیکس باؤنس ہوئے تو مقدمہ بھی انہی محترمہ کے خلاف درج کرایاگیا، جس پر خاتون آرگنائزر کے قریبی احباب نے انہیں شخصی ضمانت پر رہاکرالیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کے چیئرمین کےذمہ اب بھی درجنوں صحافیوں کی وہ بھاری رقم ہے جو اس نے لندن اور بیرون ملک دوروں کے نام پر ایڈوانس کے طور پرلی تھی لیکن عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو صحافیوں اور اینکرپرسنز کو رقم واپس کی جارہی ہے نہ انہیں بیرون ملک دورے پرلے جایاجارہا ہے۔۔
پی ایم سی کے چیک باؤنس، مقدمہ درج
Facebook Comments