پی ایم سی کا چیئرمین بیرون ملک فرار کیلئے بے قرار

ترکی  اور لندن وزٹ کے نام پر صحافیوں کے پیسے ہضم کرنے والا ایک بار پھر ترکی کانفرنس کے نام پر صحافیوں سے پیسے بٹورنے لگا۔۔پپو کے مطابق پی ایم سی کے چیئرمین نے بیرون ملک فرار کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔۔ کراچی اور لاہور میں اس کے خلاف دھوکا دہی ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت دو الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں، لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ کا ایس ایچ او موصوف کو ڈھونڈتا پھررہا ہے لیکن وہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے لاہور آنے سے کترا رہا ہے۔۔ پپو کے مطابق تیس اگست کو ترکی کے شہر استنبول میں ایک روزہ  اردو جرنلزم کے نام پر ہونے والی کانفرنس کے لئے صحافیوں کو ایک بار پھر چونا لگانےکا سلسلہ شروع کردیاگیاہے، اس بار کا ریٹ اسی ہزار روپے رکھاگیا، جب کہ اس سے پہلے جن لوگوں سے لے کر وہ پیسے کھاچکا ہے اس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، پی ایم سی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی لوگ اس سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ کسی کو جواب نہیں دے رہا۔۔پپو کے مطابق اس بات کے قوی امکان ہیں کہ اسی کانفرنس کے بہانے وہ پاکستان سے نکلے گا اور ترکی میں رک جائے گا،پھر واپس نہیں آئے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں