اینکرپرسنز اور صحافیوں کے لئے بنائی گئی نام نہاد تنظیم پی ایم سی کے چیئرمین کو لاہور کی ایک عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایک پرانی ایف آئی آر میں پولیس نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ چیئرمین پی ایم سی ضیا اللہ جان بوجھ کر روپوش ہے اس لئے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ضیااللہ کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے چیئرمین پی ایم سی کو اشتہاری قرار دے کر کیس چھ ستمبر تک ملتوی کردیا۔۔ واضح رہے کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں چیئرمین پی ایم سی کے خلاف ایف آئی آر درج ہے جس میں وہ پولیس کو مطلوب ہے لیکن ملزم لاہور میں رکتا ہی نہیں۔۔ پپو کے مطابق وہ لاہور سے صحافیوں کا ایک وفد لے کر آزاد کشمیر بھی گیا تھا اور وہاں کے صدر سے ملاقات کی اور لنچ بھی ایوان صدر میں کھایا، جب وفد کی تشکیل ہورہی تھی اور آزادکشمیر جانے کی تیاریاں ہورہی تھیں تو وہ ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک کاروباری جگہ ٹھہرا ہوا تھا، آزاد کشمیر سے واپسی پر بھی وہ ٹھوکر نیاز سے آگے شہر کی طرف نہیں آیا بلکہ وہیں سے اسلام آباد چلا گیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کے ایک چینل کا مالک چیئرمین پی ایم سی کی سرپرستی کررہا ہے جب کہ کچھ اور نئے لوگ اس کے دوست بن گئے ہیں اور ان کے درمیان بڑا یارانہ سا ہوگیا ہے۔۔
پی ایم سی کا چیئرمین اشتہاری قرار۔
Facebook Comments