لاہور پولیس کو مطلوب چیئرمین پی ایم سی منظر عام پر آگیا۔۔ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں آٹھ ماہ قبل کٹی ایف آئی آر کے بعد لاہور پولیس چیئرمین پی ایم سی کو شدت سے تلاش کررہی ہے لیکن موصوف ہاتھ نہیں آرہے۔۔ کراچی میں کٹی ایف آئی آر میں اطلاعات کے مطابق موصوف ضمانت پر ہیں۔۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں درجنوں صحافی، اینکرز اور میڈیا ورکرز موصوف سے تقاضا کررہے ہیں کہ ان کے پیسے واپس کئے جائیں جو انہوں نے لندن اور ترکی لے جانے کیلئے لئے تھے۔۔ جمعرات پندرہ اگست کو لاہور پولیس کے مطلوب ملزم نے آزاد کشمیر کے صدر سے ایوان صدر میں نہ صرف ملاقات کی بلکہ لنچ بھی کیا۔۔
Facebook Comments