plots ki darkhuastein dene wale sahafion ke naam public karne ka hukum

پلاٹوں کی درخواستیں دینے والے صحافیوں کے نام پبلک کرنے کا حکم۔۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پلاٹوں کے لئے درخواستیں دے کر رجسٹریشن کروانے والے صحافیوں کے اداروں کے نام اور ان کے عہدوں سمیت دیگر معلومات پبلک کرنے کے لئے آج تک کی مہلت دے دی ہے۔جبکہ صحافتی اداروں کے نام ،اپوائنٹمنٹ لیٹر، عہدوں سمیت دیگر معلومات پر استثناء کی درخواست مسترد کردی ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق انفارمیشن کمیشن نے فیصل خان بنام چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کیس کی سماعت کے دوران اتھارٹی کے لاء افسر ثاقب ہارون اور اے ڈی پی آ رشیر افضل پیش ہوئے۔ روڈا افسران نے کمیشن کو بتایا کہ پلاٹوں کے لئے اپلائی اور رجسٹریشن کروانے والے صحافیوں کے ناموں کی فہرست راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ صحافیوں کے اداروں کے نام جہاں وہ کام کر رہے ہیں، ان کو اداروں کی طرف سے دیئے گئے اپوائنٹمنٹ لیٹر اور ان کے عہدوں سمیت دیگر معلومات افشاء کرنے پر ایک حد تک انہیں استثناء حاصل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں