صحافیوں کے لیے مسکن راوی میں پلاٹس کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 8 فروری تک بڑھا دی گئی۔ ترجمان پنجاب حکومت عامر میرکا کہنا ہے کہ اب 6 کی بجائے 8 فروری کو رات 12 بجے کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ عامر میرکے مطابق تاریخ بڑھانے کا فیصلہ روڈا کے سربراہ عمران امین کے مشورے پر کیا گیا۔ مسکن راوی کے لیے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس دیے جائیں گے۔ قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان انسٹالمنٹس پر ہوگی۔ پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔ قرعہ اندازہ بارہ فروری کو کی جائے گی۔۔
Facebook Comments