پلاٹوں کی سیاست میں لاہور کے صحافی پنجاب کے صحافی سے افضل قرار۔۔ پنجاب کے ہزاروں صحافی پلاٹوں کے منتظر رہ گئے، جن لوگوں نے روڈا کے مسکن راوی پراجیکٹ میں فارم لئے اور فیس جمع کرائی تھی اب وہ اپنی چھت سے محروم رہ گئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ روڈا نے اپنی ویب سائٹ سے صحافیوں کے پلاٹس کا مسکن راوی پراجیکٹ ہٹا دیا ہے۔۔اس کے لیے فارم فیس اور فارم لیے گئے تھے اور منتخب ہونے والوں کو بذریعہ ڈاک انفارمیشن لیٹر بھی دیا گیا تھا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سینکڑوں صحافی اب متاثرین میں شمار ہونگے۔۔ لاہور کے ایسے صحافی جو پریس کلب کے ممبرز نہیں وہ بھی دوبارہ اپلائی کررہے ہیں۔۔پنجاب کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مائنس کردیاگیا ، فیز ٹو صرف لاہور کے صحافیوں کے لئے لانچ کیاگیا ہے۔۔
Facebook Comments