صحافیوں کے تحفظ کیلئے’’پی جے ایس سی‘‘نامی اتحاد قائم کرلیا گیا ہے۔ اتحاد کا مقصد صحافیوں کا تحفظ اور آزادی اظہار رائے کو تقویت فراہم کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق، صحافیوں کے تحفظ کے لیے پاکستان جرنلسٹس سیفٹی کولیشن (پی جے ایس سی)نامی اتحاد کا قیام 7اگست کو عمل میں لایا گیا ہے ، جس کا مقصد صحافیوں کا تحفظ اور آزادی اظہار رائے کو تقویت فراہم کرنا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق، فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے اہم اقدامات کو اختیار کرنے کی ضرورت ہےتاکہ صحافیوں کو لاحق خطرات میں کمی لائی جاسکے۔پی جی ایس سی کے افتتاحی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو جو خطرات لاحق ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔فریڈم نیٹ ورک اور پی ایف یو جے کے مطابق، 2000ءسے اب تک 120سے زائد صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ افتتاحی اجلاس میں پی جے ایس سی کے غیر مرکزی ڈھانچے کی منظوری دی گئی جو کہ اسٹیرئنگ کمیٹی اور پانچ ذیلی دفاتر (چار صوبائی ایک اسلام آباد)کے ذریعے فعال ہوگا۔
صحافیوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام
Facebook Comments