pid punjab ka naya dg muqarrar

پی آئی ڈی پنجاب کا نیا ڈی جی مقرر۔۔

انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر شفقت عباس کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل آفس صوبائی دارالحکومت پنجاب کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ شفقت عباس کی اس تقرری کا اطلاق غیر معینہ مدت کیلئے کیا گیا ہے۔ شفقت عباس کا  شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر‘ تجربہ کار اور مستعد افسروں میں ہوتا ہے۔ وہ اس سے قبل وفاقی وزارت اطلاعات کے ذیلی محکموں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پی آئی ڈی اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی اور وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا ہے۔ شفقت عباس سابق وزیر شوکت عزیز اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ افسر تعلقات عامہ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ وہ وزیر اطلاعات و نشریات کے آفس میں بطور ڈائریکٹر پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں