pid ke digital studio ki launching

پی آئی ڈی کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی لانچنگ۔۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادمیں ڈیجیٹل سٹوڈیوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور پریس کلب سمیت 19 پریس کلبز کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ تین پریس کلبز کے عہدیداران نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے خصوصی شرکت کی اور شرکاءسے خطاب کیا۔ ڈیجیٹل سٹوڈیو میں ورچوئل یونیورسٹی کے ٹرینرز معزز ممبرز کو ٹریننگ دیں گے اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجیدساجد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وقت کے تقاضوں کے مطابق بلاشبہ نہایت قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے۔ انھوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے لاہور پریس کلب سمیت ملک بھر کے بائیس پریس کلبز کو بلاتفریق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیجیٹل سٹوڈیوز قائم کرنے کا اہتمام کیاہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں