پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر پٹیشن عدالت نے قابل سماعت قرار دے دی۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس کی پٹیشن پر صدر پاکستان وزارت قانون وزارت اطلاعات اور دیگر کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے دائر پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر 27 اپریل پر سماعت مقرر کر دی ہے، سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر نوٹسز جاری کر دیئے ہیں سکھر یونین آف جرنلسٹس کی دائر پٹیشن پر عدالت میں سماعت ہوئی ، ایس یو جے کے وکیل بیرسٹر خان عبدالغفار خان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل ڈبل بنچ نے دائر پٹیشن پر سماعت کی سماعت پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے وکیل بیرسٹر خان عبد الغفار خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیکا آرڈیننس بنیادی ، انسانی حقوق اور اظہار کی آزادی کے خلاف ہے عدالت ہمیں سننے کا موقع فراہم کرے۔
