pica qanoon foran mansookh kia jae

پیکاقانون فوری منسوخ کیا جائے، این سی ایچ آر۔۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کیلئے بنائے جانے والے پیکا آرڈیننس کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔این سی ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کمیشن نے آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے اظہاررائے کی آزادی کے بنیادی انسانی حق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19میں ایک حق درج ہے اور پاکستان مختلف بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اس کا فریق بھی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر آرڈیننس کا اس طرح کا نفاذ جمہوری عمل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آرڈیننس کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکنے کے حکم کا بھی خیرمقدم کیا اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے میں عدلیہ کے کردار کو سراہا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں