pica ordenance wafaq ko notice jari

پیکا قانون بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی چیلنج۔۔

پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو بلوچستان ہائیکور ٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا، درخواست بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کےرہنماؤں نے ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ  کے پاس جمع کرائی۔بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع آئینی درخواست میں پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ، درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے جو کہ آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے،  اس قانون کو بلوچستان کے عوام،صحافی اور وکلاء برادری نے مسترد کر دیا ہے۔اس موقع پر صدر بی یو جے عرفان سعید کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ آرڈیننس کا اقدام حکومت نے جلد بازی میں اٹھایا ہے، یہ قانون میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ حکومت کو میڈیا پر کی جانے والی تنقید برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں