pemra ka jhukao malikan ki taraf

پیکاآرڈیننس ، پی ایف یوجے کا تحریری جواب جمع۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت  7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نےتحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ سینئر وکیل منیر اےملک  طبیعت ناسازی کے باعث عدالت حاضر نہ ہو سکے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے  تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت دے دی ۔خیال رہے کہ   اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا آرڈیننس سے متعلق درخواستیں یکجا کر کے سنی جا رہی ہیں ، گزشتہ  سماعتوں میں   چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پیکا آرڈیننس لانے کی اتنی کیا جلدی تھی ، صرف اسی ایک نکتے پر آرڈیننس کالعدم قرار ہونے کے قابل ہے۔ درخواست گزاروں میں  پی ایف یو جے ، اے این پی ایس ، سی پی این ای ، ایمنڈ ، لاہور ہائیکورٹ بار  کے مقصود بٹر اور سیاستدان فرحت اللہ بابر شامل ہیں ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں