press club ki qayadat ke sath heinn

پیکاآڈینس کالعدم دینے کے عدالتی فیصلے پراظہارتشکر

پنجاب یونین آف جرنلسٹس(پی یوجے)کے صدرابراہیم لکی،جنرل سیکرٹری خاوربیگ وایگزیکٹوکونسل نے متنازعہ پیکاآرڈیننس کوکالعدم دینے کے عدالتی فیصلے کوسراہاہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ اس سے نہ صرف آزادی اظہاررائے پرلگی قدغن کاخاتمہ ہوا بلکہ اس کالے قانون کے تحت ہونے والی تمام کاروائیوںکوبھی عدالت نے کالعدم قراردیا گیاجوانتہائی خوش آئنداقدام ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس عدالتی فیصلے کوتاریخی قراردیتی ہے کیونکہ حکومت وقت کا اس قانون کولانے کا بنیادی مقصد آزادی اظہاررائے پراپنی دھونس مسلط کرکے ریاست کے چوتھے ستون کواپنے کنٹرول میں کرناتھا تاکہ اس کے زریعے سیاسی مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے اس تاریخی فیصلے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)،ملک بھرکی یوجیزسمیت کمیونٹی کومبارک دیتی ہے جنہوں نے اس قانون کے خاتمے کیلئے قانونی راستہ اختیارکیااوراس مقصد کے حصول کیلئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے بھی کئے،اس ضمن میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کویہ منفرد اعزاز حاصل رہا جس میں اس کالے قانون کیخلاف لاہورپریس کلب کے سامنے 11مارچ سے 15مارچ تک پانچ روز تک احتجاجی کیمپ لگائے رکھا اوراس آرڈیننس بارے عوامی رائے عامہ کوبہتراندازمیں اجاگرکرنے کی کوشش کی۔احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت خواتین،وکلاء،طلباء،اورلیبر سمیت سماجی تنظیموں سمیت ہرزندگی کے شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی اوراس کالے کے خاتمہ کامطالبہ کیا۔احتجاجی کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پرسینئرصحافیوں سمیت یوجیز کے سابق عہدیداران کی بڑی تعداد کی شرکت سے اس کالے قانون کیخلاف ایک مﺅثرآوازبلند کی گئی۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس اس مقصد کے حصول کیلئے اس جدوجہد کاحصہ بننے پران کی بے حد مشکورہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں