pemra ka jhukao malikan ki taraf

پیکاآرڈیننس ، ایف آئی اے سے زیرالتوا شکایات کی رپورٹ طلب۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے اور فرحت بابر کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی اور اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ کیس یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔  عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دو مزید درخواستوں کی سماعت کی جو پی ایف یو جے اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت بابر نے دائر کی ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں