کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ’’پیکا آرڈیننس‘‘ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو پورے ملک کی صحافی برادری اور آزادی اظہار کی فتح قرار دیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ملک میں آزادی اظہار کے حوالے سے ایک تاریخ بن گیا ہے۔انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم، نائب صدر اسلم ڈوگر، خازن جمیل مرزا، ایف ای سی کے رکن طارق عثمانی، پی ایف یوجے کے وکیل قاضی صاحب ، راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے)کے صدر شکیل احمد، جنرل سیکریٹری صدیق انصراور سینئر صحافی حامد میر سمیت ملک بھر کے صحافیوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)