انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ پر نظرِ ثانی کا حکومتی اقدام خوش آئند ہے۔یہ بات جاری کیے گئے اعلامیے میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہی ہے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے متنازع پی ایم ڈی اے کا قیام معطل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے حکومت کی جانب سے پریشان کن ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پابندی لگانے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے میں ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ پر نظرِ ثانی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں اظہارِ آزادی رائے کے تحفظ اور فروغ کو مقدم رکھا جائے۔ایچ آر سی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت معلومات کے حق اور اختلافِ رائے کےحق کو اہمیت دی جائے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments