photographers ke election photo journalist panel ka clean sweep

فوٹوگرافرز کے الیکشن، فوٹو جرنلسٹ پینل کا کلین سوئپ۔۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے سالانہ انتخابات برائے برائے سال 2023-24میں فوٹو جرنلسٹ پینل کلین سیوئپ کیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرزکے انتخابات میں فوٹو جرنلسٹ پینل تمام امیدواروں نے بھاری اکثریت کامیابی حاصل کی جن میں صدرکے عہدیدے پر محمد جمیل،نائب صدر کے عہدیدے پر اعجاز کورائی،جوائنٹ سیکریٹری کے عہدیدے پر محمد عظیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدیدے پر محمد نعمان اور خازن کے عہدیدے پر سید عمران علی بلا مقابلہ پہلے منتخب ہوئے، جبکہ گو رننگ باڈی کی پانچوں نشستوں فوٹو جرنلسٹ پینل کے امیدواروں رانا طاہر،عمران علی،لیاقت اللہ خان،محمد متین،مسرور عابدی نے کامیابی حاصل کی۔ دریں اثنا کراچي  یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، نائب صدور محمد ناصر شریف ،لنبی جرار، جوائنٹ سیکریٹریز رفیق بلوچ ، طلحہ ہاشمی ۔ خازن یاسر محمود و دیگر مجلس عاملہ کے اراکین نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سالانہ انتخابات میں فوٹوجرنلسٹ پینل کے کلین سوئپ کرنے پر نومنتخب صدر محمد جمیل،نائب صدر اعجاز کورائی، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، جوائنٹ سیکرٹری محمد عظیم ، خازن عمران علی،گورننگ باڈی کے اراکین رانا طاہر،عمران علی،لیاقت اللہ خان،محمد متین ، مسرور عابدی کو مبارک باد دی۔۔ کے یو جے عہدیداروں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب باڈی فوٹوجرنلسٹ کی فلاح و بہبود اور حقوق کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرزکے انتخابات میں فوٹو جرنلسٹ پینل  کی کامیابی پر کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر جنرل سیکریٹری نعمت خان اور مجلس عاملہ نے مبارک دی اپنے ایک بیان میں صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب  عہدیدار فوٹو گرافرز کو پیش آنے والے مسائل کو جلد حل کریں گے۔ کے یو جے دستور پریس فوٹو گرافرزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔علاوہ ازیں کراچي  یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ  پیپ الیکشن میں کلین سویپ کرنے والے فوٹو جرنلسٹس پینل کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔تہنیتی پیغام میں دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر ملکہ افروز روہیلہ جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن منصور خان اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل  نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سالانہ انتخابات میں فوٹو جرنلسٹ پینل کے کلین سوئپ کرنے پر نو منتخب صدر محمد جمیل،نائب صدر اعجاز کورائی، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، جوائنٹ سیکرٹری محمد عظیم ، خازن عمران علی،گورننگ باڈی کے اراکین رانا طاہر،عمران علی،لیاقت اللہ خان،محمد متین ، مسرور عابدی کو مبارک باد دی ہے۔۔کے یو جے دستور گروپ نے امید ظاہر کی ہے کہ  پیپ کے نو منتخب عہدیدار فوٹو جرنلسٹ کی فلاح و بہبود اور حقوق کی جد وجہد میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے ممبرز کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں