فوٹو جرنلسٹ کے دونوں دھڑے متحدہو گئے ایک ایسوسی ایشن بنانے کا اعلان کردیا۔سپریم کونسل کے سینئرز جاوید ناصر اور بی کے بنگش نے گروپوں کو یکجا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن رپجا متحد ہو گئی اس ضمن میں سپریم کونسل کے سینئر فوٹو جرنلسٹ جاوید ناصر اور بی کے بنگش نے دونوں دھڑوں کا اتحاد کروا کے ایک ایسوسی ایشن قائم کر دی دونوں تنظیموں کے صدور سجاد حیدر اور سہیل شہزاد اب ایک تنظیم کا پینل بنائیں گے نیشنل پریس کلب میں منعقدہ پروقار تقریب میں اس کا اعلان کیا گیا اس موقع پر پاکستان کی بڑی پی ایف یو جے کے صدور افضل بٹ اور حاجی نواز رضا پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی سیکرٹری نیئر علی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیگر سینئر فوٹو جرنلسٹ میں مزمل پاشا ایم جاوید لطیف عادل مظہر خان جہانگیر چوہدری تنویر شہزاد دلشاد شیخ افضال چوہدری ذوالفقار خان رضوان خان فہیم ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فوٹو جرنلسٹ کے دونوں دھڑے متحد،ایک ہونے کا اعلان۔۔
Facebook Comments