پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات میں فوٹو جرنلسٹ کے دوست پینل کو مکمل کلین سویپ کرنے پر نو منتخب صدر اقبال چوہدری اور ان کے پینل کو مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2023-2022 میں نومنتخب صدراقبال چوہدری، نائب صدر جمیل شیخ ،جنرل سیکرٹری عمرشریف،فنانس سیکرٹری محمدرمضان،سیکرٹری اطلاعات رانا عرفان اور گورننگ باڈی کے عہدیداران کےلئےنیک خواہشات کا اظہار اوردلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب باڈی اپنے ساتھی صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کرتی رہے گی
Facebook Comments