photo journalist ke aezaz mein taqreeb ka ineqad

فوٹوجرنلسٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔۔

ملتان کے فوٹو جرنلسٹ ہونہار محنتی اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ان کی عکاسی کردہ تصاویر سے شہر سمیت سماجی معاشی مسائل اجاگر ہوتے اور انتظامیہ سمیت معاشرے کے درد دل رکھنے والی شخصیات ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرتی ہیں ، ہمیں شہر و معاشرے کے لیے خدمات سرانجام دیتے فوٹو جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے رہنا چاہیےان خیالات کا اظہار انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ محمد عثمان ،معروف سماجی رہنما بیگم طاہرہ نجم،جنرل سیکرٹری ملتان پریس کلب ملک نثاراعوان نے روزنامہ جنگ کے فوٹو جرنلسٹ عقیل چوہدری کی مقابلہ فوٹوگرافی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں ملتان پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا ،تقریب میں صحافیوں ،فوٹو جرنلسٹس ،سماجی کارکنوں تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر مہمانوں نے عقیل چوہدری کی انعام یافتہ تصویر بھی دیکھی جسے خصوصی طور پر ڈسپلے کیا گیا تھا،شاکر حسین شاکر،شیخ مسعود،انجم پتافی ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سرپراست اعلی صوفی عبدالرحمن نے کہا کہ فوٹوجرنلسٹ شعبہ صحافت کا اہم حصہ ہے جس سے اخبار کو چارچاند لگتے ہیں ،تقریب میں ملتان پریس کلب کے سینئر نائب صدر خالد چوہدری،ملک شہادت ،محبوب ملک،سنیئر صحافی مسیح اللہ جامپوری،عارف فصیح اللہ،شیخ ذیشان، صدر فوٹو جنرنلسٹ ظفر السلام،جنرل سیکرٹری فوٹو جنرنلسٹ سرفراز اعوان،فیصل کریم،فیاض بھٹی ، صدیق انجم شریک تھے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں