photo journalist faazil mama ki rasam qul itwaar ko hogi

فوٹو جرنلسٹ فاضل ماما کی رسم قل اتوارکوہوگی۔۔

کراچی پریس کلب کے سینئرممبراورروزنامہ دنیا کے سینئر فوٹوگرافر محمد فاضل عرف ماما کو ڈیفنس ویوکے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد اللہ والی منظور کالونی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ وعزیز واقارب،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،سابق جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکرٹری محمدشعیب خان،حامدالرحمن،سینئرصحافی عابدحسین،نصراللہ چوہدری،زین علی،کے یوجے کے سینئرنائب صدر اسلم خان، خلیل ناصر، جاویداصغر چوہدری، عبدالوسیع قریشی،عبدالجبارناصر، واجدحسین انصاری،عامر خان ،نصیر احمد ،سینئرفوٹوگرافرسید رضوان علی،مرزاافتخار بیگ،پی ایف یو جیزاورکے یوجیز کے نمائندوں، پیپ کے صدر محمدجمیل اور جنرل سیکرٹری عباس مہدی سمیت سینئرصحافیوں،کیمرہ مینز،فوٹو گرافرزاورمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت دیگر افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔محمد فاضل گزشتہ دو سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم جمعرات کو ان حالت مزید بگڑگئی اوروہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے محمد فاضل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد فاضل صحافیوں میں انتہائی ہر دلعزیز تھے اور دوسروں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے ۔ان کی وفات سے کراچی کے صحافی اپنے دیرینہ دوست سے محروم ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دریں اثناء محمد فاضل مرحوم کی فاتحہ سوئم کل (اتوار)ان کی رہائش گاہ سیکٹر ڈی منظور کالونی میں ہوگی ۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں