فوٹو جرنلٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کا ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں نگراں پنجاب حکومت کے متعصبانہ فیصلے کی شدید مذمت کی گئی۔ فوٹو جرنلٹس کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر شدید احتجاج کیاگیا۔ ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں چیئرمین راحت ڈار، صدر وسیم نیاز، نائب صدر صداقت مغل، جنرل سیکرٹری عمران شیخ، خزانچی پرویز الطاف، سیکرٹری اطلاعات مرتضی علی اورگورننگ باڈی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ لاہور پریس کلب ککے فیصلوں کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور اس ظلم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی گئی تو ہم فرنٹ لائن پر ہوں گے ، اس موقع پر صدر وسیم نیاز نے کہا کہ ہم فوٹو جرنلٹس کیمرہ مین اور نیوزروم میں تفریق یکسر مسترد کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری عمران شیخ نے کہا کہ صحافیوں میں کسی بھی قسم کی تقسیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Facebook Comments