phone par sahafi ko harass karne wla giraftaar

فون پر صحافی کو ہراساں کرنے والا گرفتار۔۔

جرنلٹس پروٹیکشن بل کے تحت ٹیلی فون پر صحافی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نیوشکریال کے رہائشی صحافی محمود خان نے تھانہ کھنہ اسلام آباد میں تحریری درخواست دی کہ ایک مبینہ فراڈ کیس میں اس نے ملزم ساجدمحمود کو فون کیا اور معلومات چاہی، ملزم اسلام آباد کے علاقے بھیر لوہی کا رہائشی ہے، ملزم نے کہا کہ دوتین گھنٹے بعد کال کرلینا، جب دوبارہ ملزم کو کال کی گئی تو اس نے بدتمیزی کی اور کال کاٹ دی پھر کچھ دیر ایک اور نمبر سے صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکی اور اغوا کرنےکا بھرم دیا۔۔ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں