وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب یہ بھی صحافت ہے ؟پھر اس محترمہ کو ہراسمنٹ یاد آ جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے خیبرپختونخوا سےڈاکٹر ہمایوں مہمند کو ٹیکنوکریٹ سیٹ کا ٹکٹ الاٹ کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے مشہور ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ہیں، جنکے بارے میں خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں اور انکا ہیئر ٹرانسپلانٹ بھی کیا، پھر پمز اسلام آباد کے چئیرمین بھی بنائے گئے۔غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر ڈاکٹر شہباز گل غصے سےآگ بگولہ ہو گئے اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بھی صحافت ہے ؟ پھر اس محترمہ کو ہراسمنٹ یاد آ جاتی ہے۔ اب ہم آپکو بتانا شروع کریں کہ آپ اپنے شو میں کس کو بلاتی ہیں اور کیوں بلاتی ہیں؟ یا آپکی پلاسٹک سرجری پر قیاس آرائی شروع کریں تو فورا آپ نے عورت کارڈ کھیلنا شروع کر دینا ہے۔ خبریں تو سب کے بارے بہت ہیں ۔ڈاکٹر شہباز گل کے جوابی حملے کا جواب دینے کی بجائے غریدہ فاروقی نے پینترا بدلتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی کےپرانےورکرزسینیٹ کے جن ناموں بارے رابطہ کرکےشکایات کااظہار کر رہےہیں اُن میں عبدالقادر، حفیظ شیخ اور ڈاکٹر ہمایوں وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن تحریکِ انصاف کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ہمایوں مہمند پارٹی کےپرانے جانثار لوگوں میں سے ہیں اور پارٹی کیلئے کئی مخلص خدمات ہیں، سینیٹ میں اچھا اضافہ ہیں۔
