خصوصی رپورٹ۔۔۔
متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے پاکستانی سیاستدانوں کی آڈیو اور ویڈیوز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں نیا اضافہ فیاض الحسن چوہان کا ہوا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے اب صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی واٹس ایپ کال کی آڈیو لیک کی گئی ہے۔ اس میں فریقین کو مبشر لقمان کے جہاز کے تنازعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ اس کال میں صوبائی وزیر کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ میڈیا ان کے منہ سے فیاض الحسن چوہان کا نام اگلوانا چاہتا ہے لیکن وہ میڈیا کے سامنے ان کا نام نہیں لے رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اینکر پرسن مبشر لقمان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ذاتی جہاز میں صندل خٹک اور حریم شاہ نے چوری کی تھی۔
لیک واٹس ایپ کال میں فیاض الحسن چوہان کو حریم شاہ سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ آپ یہ صندل کو بھی سمجھا دیجیے گا ، آپ نے میڈیا پر بالکل نہیں آنا، یہ بہت تیز ہوتے ہیں، لاہور رنگ کا وہ الو کا پٹھا، وہ بے غیرت اس کا (مبشر لقمان کا)ٹاﺅٹ ہے۔فیاض الحسن چوہان کو لاہور رنگ کے اینکر کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا ’ کوئی بھی اگر آپ کا نام لیتا ہے تو ہم اس کو انسلٹ کرتے ہیں، لاہور رنگ والے کو پھر ہم نے کتنا ذلیل کیا ہے ، لاہور رنگ والے کے ساتھ اب میں کروں گی، وہ کہتا ہے کہ آپ کو فیاض الحسن چوہان نے بھیجا ہے، میں نے کہا کہ ٹھرکی مبشر لقمان ہے، خود اس نے ہمیں بھیجا ہے اور خود ہی ہمیں نمبر دیا ہے۔‘
گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر لاہور رنگ کے اینکر کو برا بھلا کہتے ہیں اور حریم شاہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں ’ یہ 2 نمبر لڑکا ہے، اس نے مبشر لقمان کے ساتھ پروگرام کیا ہے ، اب آپ نے احتیاط کرنی ہے، ٹی وی چینلز کے اینکرز کے اپنے اپنے بندے ہیں، آپ نے بالکل اس پر کوئی بات نہیں کرنی، کچھ کرنا ہی نہیں ہے ، آپ نے میڈیا پر جانا ہی نہیں ہے۔حریم شاہ آگے سے کہتی ہیں ’ اب بات ہی نہیں کرتے ، مبشر لقمان کوہی ذلیل کریں گے، دیکھ لینا، اتناذلیل کروں گی ناں، آپ کا نام بھی نہیں لیں گے۔فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں ’ آپ نے یہ کہنا ہے کہ بطور گاہک رضوان صاحب ہمیں دکھانے کیلئے لے کر گئے تھے کیونکہ ہماری خواہش تھی کہ یار یہ ۔۔۔‘
حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کے مابین یہ ٹیلی فون کال 4 منٹ 45 سیکنڈ سے زائد طویل چلتی رہی لیکن اس میں سے تقریباً 2 منٹ کی گفتگو لیک کی گئی ہے۔اس دوران فیاض الحسن چاہان نجی نیوز چینل کے اینکر پرسن کو بھی گالیاں دے رہے ہیں اور حریم شاہ کو میڈ یا سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔ تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی، صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شیئر کرتے ہوئے اینکر رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ زرا وزیر صاحب کی زبان دیکھیے۔ پھر کہتے ہیں کہ میڈیا بے جا تنقید کرتا ہے۔ افسوس کہ لوگوں کے منتخب نمائندے یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔رائے ثاقب کھرل نے صوبائی وزیر کو چیلنج کیا کہ کہ ٹاؤٹ کون ہے ساری دنیا جانتی ہے، رائے ثاقب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر اپنا اور میرا بیک گراؤنڈ چیک کرلیں۔۔خیال رہے کہ کہ گزشتہ دنوں اینکر پرسن مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔مبشر لقمان نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر دونوں لڑکیاں ان کے جہاز میں گھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اڑیں۔
دریں اثنا متنازعہ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز لیک ہونے والی آڈیو کال ان کی اور فیاض الحسن چوہان کی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کے ساتھ لیک ہونے والی کال کی تصدیق کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزرا کی ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی ، جہاں میری ضرورت پڑے گی وہاں میں سامنے آکر بات کروں گی، نہ میں کسی کی دھمکیوں میں آﺅں گی اور نہ میں کسی کو دھمکی دیتی ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں جانتے ہی کیا ہو، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے، ہم ظاہری لبادہ اوڑھ کر پاکیزگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مجھے پتا نہیں ہے کہ ہماری قوم کے لوگ کتنے بزدل ہیں۔۔(خصوصی رپورٹ)۔۔