منڈی بہاءالدین کے بعد پھالیہ میں بھی ریاست نے خود ہی اپنا چوتھا ستون گرا دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے حکم پر پریس کلب پھالیہ کو مطلع کئے بغیر پھالیہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی عمارت گرادی گئی ہے ۔ عمارت میں موجود پریس کلب کا لاکھوں روپے مالیتی فرنیچر ، ریکارڈ ، کمپیوٹر، کراکری اور دیگر سامان تباہ کر دیا گیا ۔ آپریشن سے قبل پریس کلب کے کسی ممبر یاعہدیدار کو اطلاع تک نہ دی گئی ۔ نہ ہی عمارت خالی کرنے کا کوئی نوٹس دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضائل مدثر ، “پھالیہ پریس کلب” (رجسٹرڈ) کے نقصان کے ذمہ دار ہیں ۔ پنجاب بھر کی صحافتی برادری اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضائل مدثر کے اس مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ انتظامیہ کے اس مذموم فعل کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
Facebook Comments