ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پی ایف یوجے زیراہتمام ملک گیر احتجاج۔۔

پی ایف یو جے کے تحت میڈیا ورکرز کے حقوق اور اظہار آزادی کے لئے ملک کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس میں بڑی تعداد میں بے روزگاری کا شکار ہوئے افراد بشمول سرکاری میڈیا کے متاثرین اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے بھی شرکت کی، نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے بھی خطاب کیا۔پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن اور ہائی برڈ وار فیر کے نام پر حکومت کی میڈیا کے خلاف پالیسی قابل مذمت ہے، نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں شکیل انجم، انور رضا،ناصر ملک، آر آئی یو جے کے رہنما امیر سجاد سید کا کہنا تھا کہ سازشوں کے خلاف صحافی برادری میں اتحاد کی ضرورت ہے اور مسائل کے حل ہونے تک ہماری جد وجہد جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے کے یو جےکےرہنمائوں نظام الدین صدیقی، فہیم صدیقی،مزدور رہنما حبیب جنیدی، سید کرامت علی، لیاقت ساہی، منظور رضی،ناصر منصور،ذوالفقار شاہ، غلام فرید الدین  ،فرحان الیاس،احمد خان ملک،شاکر حسین، ایپنک کے مرکزی جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا و دیگر نے خطاب کیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں