پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے زیر اہتما م پیر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پریس کلب سے ڈی چوک تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بھارت کی تلہاڑ جیل میں پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت ، نیشنل پریس کلب کی قائم مقام صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ، آر آئی یو جے کے صدر نعمود مسلم سمیت صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ،ڈی چوک میں ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یسیٰن ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مودی جنگ کے خبط میں مبتلا ہوچکا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف جنگی جہاز منڈلا رہے ہیں جبکہ بھارتی ائیر فورس اور بھارتی فوج کی فیمیلوں کو وہاں سے نکال دیا گیا ہے لیکن مود ی نہیں جانتا کہ یہ تما م حربے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ٹھنڈا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے پی ایف یو جے ورکرز کا کامیاب مشعل بردار ریلی نکالنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کی خاطر آج جو مشعلیں روشن کی ہیں ،یہ آزادی کی مشعلیں ہیں جو کشمیریوں نے اپنا خون دے کر روشن کر رکھی ہیں ۔ حریت رہنما عبد الحمید لون نے کہاکہ پاکستانی صحافیوں کی جانب سے نکالی گئی مشعل بردار ریلی کشمیریوں کے حوصلے بلند کررہی ہیں ۔۔ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم اپنی شہ رگ نہیں کاٹنے دیں گے ، نیشنل پریس کلب کی قائم مقام صدر سعدیہ کمال نے کہاکہ 22 روز سے کشمیریوں کو گھروں میں قید کرکے رکھا ہوا ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہوچکے ہیں ، پاکستان اور آزادکشمیر کاہر فرد مقبوضہ کشمیر کے عوام کے درد کو اپنے سینے میں محسوس کر رہا ہے۔
پی ایف یوجے ورکرز کی مشعل بردار ریلی
Facebook Comments