پی ایف یوجےورکرز کی ایف ای سی آج ہوگی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( ورکرز ) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن کے اجلاس کی تیاریاں شروع ہوگئیں، اس بار پی ایف یو جے ورکرز کی ایف ای سی کا اجلاس کراچی یونین آف جرنلسٹ (ورکرز ) اور کراچی ایپنک کے زیر اہتمام آج اورکل اٹھائیس اور انتیس ستمبر کو کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( ورکرز ) اور ایپنک کے مرکزی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مجلس عاملہ کے اراکین بھی بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔ اجلاس بانی صدرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) پرویز شوکت مرحوم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں