sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

پی ایف یوجے ورکرزکاصحافیوں کے لئے خصوصی سیل کا قیام۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکز کی جانب سے ایک سیل قائم کیاگیا ہے جس میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کی تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے علاوہ ملک بھر کے صحافیوں کے ساتھ پولیس ، انتظامیہ ، انتہا پسند گروپوں ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں پی ایف یو جے(ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکریٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں ملک کے چاروں صوبے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ایف یو جے (ورکرز) کے ضلعی یونٹ کے عہدیداران زیادتیوں کا شکار صحافیوں کا ڈیٹا مرکز میں جمع کرائیں گے جسے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام کو بھیجا جائے گا اور اس سلسلے میں متاثرہ صحافیوں کے ریلیف کیلئے پالیسی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ ملک کے مختلف شہروں سے پی ایف یو جے(ورکرز) کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کئی ادارے اپنے ورکرز اور صحافیوں کو بروقت تنخواہیں اد انہیں کررہے ہیں اس کے علاوہ انہیں دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جبکہ بلوچستان ، سندھ اور کے پی کے میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کو مختلف گروپوں کی جانب سے براہ راست ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اس تمام صورتحال پر پی ایف یو جے (ورکرز) جلد ہی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں