پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدرپرویز شوکت نے سیکرٹری جنرل شاہد علی سے مشاورت کے بعد پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس ورکرز کی ملک گیر تنظیموں اور مرکزی عہدیداروں کا اجلاس دس جولائی بروزپیر فیصل آباد پریس کلب میں طلب کرلیا ہے جس میں آزادی صحافت، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور چھانٹیوں کے مسلئے پر غوروخوص کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور سیکرٹری جنرل شاہد علی نے پی ایف یوجے ورکرز سے منسلک تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں یونینز آف جرنلسٹ کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیدار اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران شرکت کریں گے۔ تمام عہدیدار دس جولائی تین بجے سہ پہر تک لازمی فیصل آباد پریس کلب پہنچ جائیں ۔اجلاس گیارہ جولائی تک جاری رہے گا، تمام عہدیداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاویز اور سفارشات کے علاوہ کارکردگی رپورٹ ساتھ لے کر آئیں اور اپنی آمد سےسیکرٹری جنرل شاہد علی صاحب کو آگاہ کریں۔

پی ایف یوجے ورکرز کا ملک گیر اجلاس طلب۔۔
Facebook Comments