pfuj workers ka mulk gair ahtejaaj ka aelaan

پی ایف یو جے ورکرز کا  ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی کال پر پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویزشوکت اور آر آئی یو جے ورکرز کے عہدیداروں پر پولی کلینک ہسپتال کے باہر ہونے والے حملے کے خلاف بروز جمعہ المبارک 18جون کو شام 5 بجے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے زیراہتمام ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ڈی چوک پرہوگا جس میں کثیر تعداد میں صحافی اور میڈیا ورکرز شرکت کرینگے جبکہ ملک بھر میں پی ایف یو جے ورکرز سے منسلک تنظیمیں اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی۔صد ر پی ایف یو جے وکررزپرویز شوکت، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض، نائب صدر طاہر راٹھور اور دیگر عہدیداروں نے پولی کلینک کے سامنے دن دیہاڑے حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس ابھی تک کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت، ایپنک کے چیئرمین اکرام بخاری ،صدرآر آئی یو جے ورکرز شیخ یاسر شہزاد، جنرل سیکرٹری عاطف شیراز ی ، نائب صدر عبید ابرار خان، نائب صدر (خواتین)صوفیہ صدیقی، سینئرجوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم قریشی، جوائنٹ وہاب علوی، ممبران ایگزیکٹو باڈی ،عدیل رضا ،محمد سمیع، سید انوار زیدی، عرفان خان ، راحیل، شاہ رخ معین خان ، عزیر امیر خان ، احمد فراز، نعمان سلہری،رانا رضوان ، اویس قاضی، عثمان ملک کریں گے۔سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں سے بھی مظاہرے میں شرکت کی اپیل ہے۔ ملک بھر کے صحافی اپنے حقوق اور کمیونٹی کے تحفظ کےلیے جمعہ کو ہونے والے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔ انصاف کی فراہمی تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں