پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا دو روزہ ورکرز کنونشن اختتام پذیر ہو گیا ورکرز کنونشن میں پی ایف یو جے ورکرز، ایپنک اور ایم ڈبلیو او سے منسلک تنظیموں کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کنونشن کی صدارت پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے کی ، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ایک ماہ میں آئ ٹی این ای کے چئیرمین کا تقرر عمل میں آجا ئیگا اس طرح صحا فیوں کا دیرینہ مطا لبہ پورا ہو جا ۓ گا۔انھوں نے کہا ہے کہ حکومت صحا فیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اسی لۓ جلد بڑے شہروں میں آئ ٹی این ای کے دفاتر قائم کۓ جائیں گے جس سے مقدمات کے فیصلے جلد ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جس سے ورکرز کو نقصان ہو انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے مسودے کی تیاری میں پی ایف یو جے ورکرز اور دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو بلا سود قرضے دلوائیں جائیں گے اور ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تمام میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری ہو چکے ہیں پنجاب اور مرکز میں بھی جلد کارڈ جاری کئے جائیں گے ، انہو ںنےکہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ہم نے مالکان کو 70 کروڑ روپے جاری کئے آئندہ بھی تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ،پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حوالے سے کوئی قانون قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے ورکرز کنونشن کے شرکا ء کو یقین دلایا کہ اخبارات اور چینلز میں تقرر نامے جاری کرانے چھانٹیوں کو رکوانے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے کنٹریکٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے عدالتی جنگ لڑی جائے انہوںنے کہا کہ بیس بیس سال سے لوگ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جن کو تنخواہ کے علاوہ کوئی مراعات حاصل نہیں ہوتی جو سراسر ظلم ہے اس کنونشن سے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ورکرز راجہ ریاض ، آر آئی یو جے کے صدر یاسر شہزاد شیخ ، آر آئی یو جے کی جنرل سیکرٹری عبید ابرار،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر شکیل یامین کانگا ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر ضیا اللہ نیازی ،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ،سوات پریس کلب کے صدر محبوب خان ، سرگودھا یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری رانا اشرف، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری شوکت ووٹو ،حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر ناصر شیخ ،گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک توصیف احمد،دی نیو ز یونین کے جنرل سیکرٹری ظفر دارا ،جاوید پریس کراچی کے جنرل سیکرٹری رانا یوسف ،ایم ڈبلیو او کے صدر عثمان خان کے علاوہ کوئٹہ ایپنک کے صمد مینگل، مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹ کے علی حیدر ، مالاکنڈ یونین آف جرنلسٹ عہدیداروں نے شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر سے یونین کے عہدیداروں کی کنونشن میں شرکت پی ایف یو جے ورکرز پر اعتما د کا اظہار ہے ، وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے مالا کنڈ یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا تقریب میں 200 سے زائد یونینز اور ایپنک کے عہد یداروں نے شرکت کی آخر میں یاسر شہزاد نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز کنونشن تھا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے عہدیداروں نے پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ،
