پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری،صدر پی یو جے ابراہیم لکی ،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا اورفنانس سیکرٹری (آر آئی یو جے) کاشان اکمل نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اوروزیراطلاعات عامر میر سے ایوان وزیراعلی میں تفصیلی ملاقات کی – ملاقات میں آزادی اظہاررائے،میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ،ای او بی آئی رجسٹریشن سمیت لاہور اوراسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں صحافیوں کی رہائشی کالونیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- صدر افضل بٹ اورسیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے نگران وزیراعلی محسن نقوی کے سامنے بہترین انداز میں کیس پیش کیا،نگران وزیراعلی نے تمام جملہ مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کے حوالے سے بھی معاملہ نگران وزیراعلی کے گوش گذار کیا گیا،اس موقع پر وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھاکہ صوبے کے تمام صحافیوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اس ضمن میں اہم پیش رفت سے پی ایف یوجے کو آگاہ رکھا جائے گا۔
پی ایف یوجے وفد کی محسن نقوی سے ملاقات۔۔
Facebook Comments