media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

پی ایف یوجے سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب۔۔

پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس دو جون بروز اتوار دن تین بجے کراچی پریس کلب میں ہوگا کراچی یونین اف جرنلسٹس کے  اعلامیہ کے مطابق سندھ ایکشن کمیٹی کےکنوینئر مظہر عباس نے پی ایف یو جے سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس اتوار کو کراچی پریس کلب میں طلب کرلیا اجلاس میں سندھ میں  صحافیوں پر تسلسل کے ساتھ ہونے والے ٹارگٹڈحملوں  کی تشویش ناک  صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا جان محمد میر ،نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حال ھی میں حیدر مستوئ پر ٹارگٹڈ حملے سے پیدا ھونے والی عدم تحفظ کی فضاء اور میڈیا ھاؤسز و اخباری مالکان کی جانب سے میڈیا ورکرز کے تحفظ اور معقول معاوضے،تنخواہوں کے خاطر خواہ انتظامات میں ناکامی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ھونگے اجلاس میں  سندھ سے پی ایف یو جے کی قیادت کراچی یونین آف جرنلسٹس حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے علاؤہ کراچی حیدرآباد سکھر پریس کلبز کے صدور شرکت کریں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں