پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) نے میڈیا کورٹس بنانے کا سرکاری منصوبہ یکسر مسترد کردیا ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طرف مجوزہ میڈیا کورٹس کے منصوبے کو میڈیااور صحافیوں کو کنٹرول کرنے کا ایک اور آلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی پہلے ہی سنسر شپ،مالی بحران اور امیر مالکان کی طرف سے جاری کی گئی ڈاؤن سائزنگ کا بری طرح سے شکار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پیمرا اوراس کی کمیشن آف کمپلینٹس ،ویج بورڈ ایمپلی ٹیشن ٹربیونل پریس کونسل آف پاکستان اور دوسرے قوانین کو موثر اور آزاد بناکر میڈیا ورکرز، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو گزشتہ ایک سال سے درپیش مسائل حل کئے جاسکتےہیں۔پی ایف یو جے نے حکومت پر زور دیا کہ میڈیا کورٹس کا گھناؤنا منصوبہ ترک کرکے، میڈیا ، اور صحافیوں اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
پی ایف یو جے نے میڈیا کورٹس مسترد کردیں
Facebook Comments