پی ایف یو جے افضل بٹ گروپ نے اسلام آباد میں اپنے آفس کا پانچ سال سے کرایہ اور بجلی کا بل ادا نہیں کیا، کمپلیکس کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے دو کروڑ اناسی لاکھ بتیس ہزار روپے فوری ادائیگی کا نوٹس ایک بار پھر بھیج دیا۔۔ ایواکو ٹرسٹ کمپلیکس میں جہاں پی ایف یو جے کا آفس واقع ہے، کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران صحافیوں کی تنظیم نے ایک روپیہ جمع نہیں کرایا۔۔ستمبر دوہزار انیس تک ان پر دو کروڑ اناسی لاکھ بتیس ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے،جو یکم جولائی دوہزار چودہ سے ادا نہیں کی گئی۔۔جرنلزم پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے بتایا کہ پی ایف یوجے کے پچھلی باڈی نے کرایہ کی مد میں پینتیس ہزار یورو دیئے تھے،لیکن جب وہ اسے ثابت نہ کرسکے تو ڈونرز نے پی ایف یو جے کو بلیک لسٹ کردیا،جس کے بعد سے ہمیں فنڈز نہیں ملےجس کی وجہ سے ہمارے پاس بھی کرایہ ادا کرنے کیلئے رقم نہیں۔۔دوہزار نوسے دوہزار تیرہ تک پی ایف یوجے کے صدر رہنے والے پرویز شوکت کا کہنا ہےکہ ہمارے دورانیہ میں آفس کا کرایہ ہر ماہ باقاعدگی سے ادا ہوتا رہا، انٹرنیشنل جرنلسٹس فیڈریشن کمپلیکس انتظامیہ کو براہ راست بذریعہ چیک ادائیگی کرتی رہی۔
پی ایف یوجے پونے 3 کروڑ کی مقروض
Facebook Comments